عمران خان کو پتہ چل چکا ہے ان کی پارٹی میں سب بکے ہوئے ہیں :فیصل واوڈا

83
Whether or not constitutional amendment will be passed

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں سب بکے ہوئے ہیں، اب وہ مثبت پیغام دیں گے لیکن بہت دیر ہوچکی ہے۔

ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نو مئی کیسز سے متعلق فوجی عدالتیں اس ترمیم میں نہیں آئیں تو اگلی میں آجائیں گی، پی ٹی آئی کے بھگوڑوں نے فارم 47 کی حکومت کو کلین چٹ دی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت سمیت سب بکے ہوئے ہیں، ٹارچرکی جھوٹی داستانیں پھیلائی گئی ہیں، کوئی پاگل ہی ان پریقین کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلی کاٹ دی، تیزاب ڈال دیا تو ارکان ایوان میں کیسے موجود تھے، بلاول بھٹو کو سراہتے ہیں انہوں نے ایک مقصد کے لیے محنت کی، اب تاریخ پرتاریخ نہیں ترقی اور ترمیم ترقی اور ترمیم ہوگی، مزید ترمیم بھی ہوجائیں گی اس میں کیا مسئلہ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں فوج تگڑی نہ ہو تو وہ ایک دن نہیں گزار سکتے، مولانا زبردست سیاست دان ہیں، بانی سمیت پی ٹی آئی کے ایک ایک بندے سے اپنی تعریف کروائی۔