دولتِ مشترکہ کھیلوں سے کرکٹ، ہاکی، کشتی اور شوٹنگ کی چھٹی

106

2026 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں سے کرکٹ، ہاکی، کشتی اور شوٹنگ کی چھٹی کردی گئی ہے۔ یہ مقابلے برطانیہ کے شہر گلاسگو میں ہونے ہیں۔ دولتِ مشترکہ مقابلوں کی انتظامی کمیٹی نے بتایا ہے کہ کھیلوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ محدود بجٹ کے باعث کیا گیا ہے۔

دولتِ مشترکہ کے کھیلوں میں مجموعی طور پر 10 کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائی گے۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ دولتِ مشترکہ کے مقابلے اتنے محدود پیمانے پر منعقد کرائے جارہے ہیں۔ ان کھیلوں میں وہ ممالک حصہ لیتے ہیں جو کبھی برطانیہ کے زیرِنگیں تھے اور اب آزاد ریاست کی حیثیت سے قائم ہیں۔

دولتِ مشترکہ کھیلوں پر غیر جانب دار یا لبرل ذرائع تنقید بھی کرتے رہے ہیں کیونکہ اِن مقابلوں کو وہ عہدِ غلامی کی یادگار قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دولتِ مشترکہ دراصل متعلقہ ممالک کو یہ یاد دلانے لیے قائم کی گئی ہے کہ وہ کبھی برطانیہ کے زیرِنگیں تھے اور یہ کہ اس دور نہ بھولیں۔ یہی سبب ہے کہ اس پلیٹ فارم کا وجود ختم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔