پی ٹی آئی اپنی اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالے، وفاقی وزیر اطلاعات

55

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتشار کا شکار ہے، پی ٹی آئی اپنی اندرونی دھڑا بندی کو پارلیمنٹ کے کھاتے میں نہ ڈالے، پی ٹی آئی کا ایک گروہ پارلیمنٹ کے اندر اور دوسرا باہر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  پی ٹی آئی والوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کئے، اگر انہیں اعتراض تھا تو مذاکرات میں شامل کیوں ہوئے؟ یہ انکار کر دیتے، پی ٹی آئی ولوں نے اپنے ارکان کو اندھیرے میں رکھا، پی ٹی آئی ارکان کو اغواکرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ چار ارکان نے آئینی ترمیم پر آزاد حیثیت سے ووٹ دیئے، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تمام قانونی عوامل کو پورا کیا گیا، اس پر سیاسی اتفاق قائم کیا گیا، کسی قسم کی عجلت نہیں دکھائی گئی۔