الخدمت کے تحت جیل میں اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح

111
حیدر آباد: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت سینٹرل جیل حیدر آباد میں قیدیوں کے لیے اسکل ڈولپمنٹ سینٹر کا نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ذکر اللہ مجاہد، نائب صدر سندھ محمد یونس خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹر جیل عارف ریاض خان، اعزازی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ جاوید اقبال افتتاح کر رہے ہیں
حیدر آباد: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت سینٹرل جیل حیدر آباد میں قیدیوں کے لیے اسکل ڈولپمنٹ سینٹر کا نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ذکر اللہ مجاہد، نائب صدر سندھ محمد یونس خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹر جیل عارف ریاض خان، اعزازی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ جاوید اقبال افتتاح کر رہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت سینٹرل جیل حیدرآباد میں اسکل ڈیویلپمنٹ سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا۔ جیل میں موجود قیدیوں کو ہنرمندبنانے کیلیے الخدمت کی جانب سے اسکل ڈیویلپمنٹ سینٹرقائم کیاگیا ہے جس کا افتتاح نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ذکر اللہ مجاہدنے کیا۔ افتتاحی تقریب میں نائب صدر الخدمت سندھ محمد یونس ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حیدرآباد عارف ریاض خان، اعزازی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ جاوید اقبال ،الخدمت ضلع حیدرآباد کے صدر نعیم عباسی، جنرل سیکرٹر ی محمد سلیم خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن، جوائنٹ سیکرٹری مصعب احسن قاضی، منور علی شاہ سمیت دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ نائب صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ذکر اللہ مجاہد نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں اسکل ڈیویلپمنٹ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں موجود قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈیویلپمنٹ سینٹر کا مقصد قیدیوں کو باصلاحیت بنانا ہے تاکہ رہائی کے بعد وہ بھی کمپیوٹراسکلز کے ذریعے معاشرے کا قابل فرد بن کر اپنے اور اپنی فیملی کیلے معاش کا بندوبست کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کراچی میں موجود قیدیوں کیلیے بڑے پیمانے پر تعلیم اور کمپیوٹراسکلزکا انتظام کیاگیاہے اسی طرح سندھ بھرکی جیلوں میں موجود قیدیوں کو بھی ہنرمنداورباصلاحیت فرد بنانے کیلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حیدرآباد عارف ریاض خان نے کہا کہ الخدمت کی کاوش قابل قدر ہے، الخدمت کی جانب سے جیل میں الخدمت کے تعاون سے قیدیوں کو اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت بہترین تعلیم دینے کا انتظام کیا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ قیدی قید کے دوران علم حاصل کریں اور مختلف ہنر سیکھ کر اپنی فیملی کیلیے معاش کا بندوبست کرسکیں۔