لورالائی ( این این آئی)ڈپٹی کمشنرلورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالحمید لہڑی،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرپی پی ایچ آئی فرحان کاکڑ،ایم ایس ڈاکٹر یاسر شاہ،پی پی ایچ آئی کے عبدالسلام ناصر،خزانہ آفس کے کامران، اکائونٹنٹ ہیلتھ سردار محمد درانی، سوشل ویلفیئر کے عبداللہ جان فوکل پرسن ہیلتھ غفارناصر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع لورالائی میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات، عادی غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ غریب لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں محکمہ ہیلتھ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ غریب لوگ ہی اسی ادارے سے مستفید ہوتے ہیں اور حکومت بلوچستان کی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں اس لئے ضروری ہے کہ شعبہ صحت سے منسلک ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ نہ صرف خود حاضر رہیں بلکہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں کوشش کریں آنے والے مریضوں کو مایوس نہ کریں بلکہ ان میں خوشیاں بانٹیں اور دعائیں حاصل کریں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر پر زور دیا کہ وہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ڈاکٹر یا پھر پیرامیڈیکل اسٹاف کی اپنی جائے تعیناتی پر عدم موجودگی کی صورت میں نہ صرف ان کی تنخواہوں کی کٹوتی کی جائے بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں بھی لائی جائے تاکہ وہ آئندہ غیر حاضر رہنے سے اجتناب کریں۔