قنبر علی خان ،تیز رفتار کوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

68

قنبر علی خان (جسارت نیوز) تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاڑکانہ جانے والی تیز رفتار ڈومکی کوچ سروس جو قنبر کی وگن پولیس حدود میں وکاموری کے مقام پر پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو تیز رفتاری کے باعث ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار لاڑکانہ کے رہائشی 37 سالہ علی رضا شیخ اور ان کا دوست گاؤں تھرڑی ہاشم کا رہائشی 27 سالہ نوجوان عبدالمجید وکو سمیت دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد کوچ ڈرائیور کوچ چھوڑ کر جائے وقوع سے فرار ہوگیا، حد کی وگن پولیس نے دونوں ہلاک شدگان کی لاش اپنی تحویل میں لے کر مقامی اسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، جبکہ وگن پولیس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔