ایس ایس جی سی کے خلاف صارفین کی شکایات پر اوگرا کا نوٹس

95

کراچی(کا مرس رپورٹر)ایس ایس جی سی کی جانب سے کونیکل بیفل کی رقم بلوں میں شامل کرنے کے معاملے پر صارفین کی شکایات کے بعد اوگرا نے ایکشن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس جی سی کی جانب سے کونیکل بیفل کی رقم کے لاکھوں بلوں کے اجرا کے بعد اوگرا نے ایکشن لیتے ہوئے اوگرا نے ایس ایس جی سی سے کونیکل بیفل کی قیمتوں کے حوالے سے جواب طلب کرلیا۔ترجمان اوگرا کے مطابق ایس ایس جی سی سے بلوں میں کونیکل بیفل کی قیمت کے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اوگرا کی جانب سے منظور شدہ لاگت گیس بل میں 12 مساوی ماہانہ اقساط میں وصول کی جائے گی۔اوگرا کی بارہ قسطوں کی ہدایت کے بعد بھی ایس ایس جی نے لاکھوں صارفین کو پوری رقم کی ادائیگی کے بل جاری کر دیئے۔ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ کونیکل بیفل کی کتنی قیمت مقرر کی گئی ہے ،اس حوالے سے تحریری طور پر جواب دیں۔ترجمان کے مطابق صارف پر کونیکل بیفل ایس ایس جی سی کے ٹھیکدار سے لگوانے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ صارف گیزر پر کونیکل بیفل خود بھی لگواسکتا ہے۔کمرشل اور گھریلو صارف کی ذمہ داری ہے کہ توانائی کے تحفظ کے لئے گیس گیزر میں کونیکل بیفل نصب کریں۔