خوراک کی برآمدات میں 26فیصد اضافہ

94

کراچی (کامر س رپورٹر) ملک سے اشیاء خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو1.617ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء￿ خوراک کی برآمدات سے ملک کو1.279ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرمیں اشیاء خوراک کی برآمدات کاحجم 605ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔