لکی سیمنٹ کوبہترین کارپوریٹ ایوارڈحاصل

110

کراچی(کامرس رپورٹر)سیمنٹ بنانے والی معروف کمپنی لکی سیمنٹ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹنٹس آف پاکستان(ICAP)اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹس آف پاکستان(ICMAP) کے زیرِ اہتمام بیسٹ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ ز2024میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ شفافیت، کارپوریٹ رپورٹنگ میں شاندار کارکردگی اور مالیاتی رپورٹنگ میں بہترین بین لااقوامی پریکٹسز کی تعمیل پر دیا گیا ہے۔ آئی سی ایم اے اور آئی کیپ بیسٹ کارپوریٹ ایوارڈ زسالانہ اور پائیدار ی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کے نامور پلیٹ فارمز میں سے ایک ہیں۔