تبدیلیاں انتشارکی سیاست اور سہولت کاری کا سدباب کریں گی

79

کراچی (کامرس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، چیئرمین ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہیکہ آئینی تبدیلیاں ملک اور قوم کی ترقی اور استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔ انتشارکی سیاست کی سہولت کاری ختم ہو جائے گی۔ ہر وقت کی انتشاری سازشیں ختم اور ملکی معیشت اورساکھ بحال ہو جائے گی جوموجودہ حکومت کا کارنامہ ہے جس کے لیے وزیراعظم، آرمی چیف اور پوری قومی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان کوسفارتی تنہائی میں دھکیلنے کی سازش بھی ناکام ہو گئی ہے اوراس سازش کے مرکزی کردار مزید فعال ہونے کی کوشش کریں گے۔ انتشارپھیلانے والے ملک کی جڑیں کھودنے سے باز آکرقومی دہارے میں شامل ہوجائیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران سیاسی انتشارپھیلانے والے ناکام ہوگئے ہیں تو دوسری طرف دہشت گردی کے زریعے پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کے خواب دیکھنے والے بھی ناکام ہوئے ہیں جس پرحکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عوام کوورغلا کر اورانتشارپھیلا کراقتدارپرقبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ٹولہ باربارناکام ہورہا ہے مگراسکا جنون کم نہیں ہو رہا ہے۔ کبھی نومئی پرملکی سالمیت سے کھیلا جاتا ہے توکبھی بنگلہ دیش کے طرز پر انقلاب کی کوشش کی جاتی ہے اورکبھی انتہائی ضرررساں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔