آئینی ترمیم کی منظوری سے انڈیکس میں 807پوائنٹس کا اضافہ

108
Stock Market Fluctuations

کرا چی(کامرس رپورٹر)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد ا?ج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای-100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای-100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.95 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 57 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 85 ہزار 250 پر بند ہوا تھا۔سرمایہ کاروںنے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد سیاسی بے یقینی میں کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔سرمایہ کاروں کاکہنا تھا کہ امید ہے کہ سیاسی بے یقینی کم ہو گی اور معاشی استحکام جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی، تحریک کی منظوری کے لیے 225 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیے تھے جبکہ 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای-100 انڈیکس 365 پوائنٹس اضافے کے بعد 86 ہزار 205 کی بْلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔ پاکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور چینی وزیر اعظم کے دورے سے اضافی فنانسنگ کے وعدوں پر سرمایہ کار بہتری کے حوالے سے پر امید ہیں۔9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بْلند ترین سطح عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔8 اکتوبر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بْلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔7 اکتوبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔