جاوید اقبال پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین منتخب

113
پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کی تقریب حلف برداری کے مو قع پرسینئر وائس چیئرمین رانا نوید ٹی ڈی اے کے چیئر مین زبیر موتی والا کو شیلڈ پیش کر ر ہے ہیں

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کی تقریب حلف برداری ارینہ کلب کارساز روڈ پر منعقد کی گئی۔جاوید اقبال پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پاکستان فرنیچر سندھ چیپٹر کے لیے حسیب اخلاق نے سینئر وائس چیئرمین اور چوہدری افضل نے وائس چیئرمین کے عہدے کا جبکہ یاسین جدون صدر ، فیصل میمن نائب صدر ،محمد عاصم جنرل سیکرٹری کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ نو منتخب سب کمیٹیوں کے عہدے داران مبین افضال نبیل کالو ،ملک عامر ، عبید اللہ کامل،احسن نفیس راحیل بھٹہ اور صاحبزادہ ثاقب نوشاہی نے بھی حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ کے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری ارینا کلب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ حیدراباد سے تعلق رکھنے والے سندھ کے تاجر اور سماجی رہنما اور مینجنگ ڈائریکٹر محمدی کلاسک ووڈ ارٹ فرنیچر بزنس گروپ جاوید اقبال نے بطور چیئرمین سندھ اپنے عہدے کا حلف۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سربراہ و معروف بزنس مین بی این جی گروپ کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا ،کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے جاوید اقبال کو چیئرمین شپ کا نوٹی فکیشن اور منتخب عہدے داران کو ان کے عہدوں کے نوٹی فکیشن دیے ، پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد افضل اور پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رانا نوید نے نو منتخب چیئرمین سندھ جاوید اقبال اور تمام عہدے داران کو ہار پہنائے اور پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد حسین اور تمام سینئر قیادت کی جانب سے جاوید اقبال اور ان کی نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی۔