بینک اسلامی سود سے پاک بینکاری کی تشکیلِ نو کے لیے پرعزم

120

کراچی (کامر س رپورٹر)پاکستان کے ممتاز اسلامی مالیاتی اداروں میں سے ایک،بینک اسلامی نے ایک اہم اقدام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مختلف پس منظر اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو سود سے پاک بینکاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام بینک اسلامی کے اْس مشن کی عکاسی ہوتا ہے جس کا مقصد شریعت کے مطابق، شفافیت، اخلاقیات اور شمولیت پر مبنی مالی حل فراہم کرنا اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔سود یا رِبا کو تقریباً تمام مذاہب میں اس کی غیر منصفانہ نوعیت کی وجہ سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی بینکاری تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے پْرکشش ہے، کیونکہ یہ شفاف اور منصفانہ مالی متبادل فراہم کر کے شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔مزید برآں ، عالمی اسلامی مالیاتی صنعت، جس کی موجودہ مالیت 3کھرب ڈالر سے زائد ہے، تیزی سے بڑھ رہی ہے، جواسلامی بینکاری کی اخلاقی اور شریعت کے مطابق حل کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔