عمان کا پاکستانی فرنیچر میں گہری دلچسپی کا اظہار

41

لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ عمان نے دستکاری و کندہ کاری والے پاکستانی فرنیچر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کے وفد نے چند روز قبل اومان کا دو روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، دورے میں لگڑری فرنیچر کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی، اومان نے پیچیدہ کاریگری اور ثقافتی جھلک والے پاکستانی فرنیچر خاص طور پر ہاتھ سے کندہ شدہ لکڑی کے کام والے عالمی معیار کے فرنیچر میں بہت زیادہ دلچسپی لی کیونکہ اسے وہاں بہت اہمیت دی جاتی ہے۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر اپنے روایتی اور جدید ڈیزائنوں کے امتزاج کے لیے معروف ہے اور جمالیاتی کشش و فعالیت کا منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے ریئل اسٹیٹ اور ہاسپیٹیلیٹی کے شعبے اعلی درجے کے لگڑری فرنیچر کے لیے ایک منافع بخش اور پر کشش مارکیٹ کا درجہ رکھتے ہیں۔