مراد علی شاہ کی آئینی ترمیم کی منظوری پربلاول کو مبارکباد

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مبارکبادپیش کی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ترمیم منظور ہوئی۔اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے بلاول بھٹو زرداری نے قائدانہ کردار ادا کیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ جس آئین کو نانا شہید بھٹو نے بنایا تھا، نواسے بلاول نے اس کی تکمیل کی۔