مبینہ ٹائون کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوہلاک‘ساتھی زخمی

61

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دورران ایک ڈاکو مارا گیا ،زخمیوں سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹرسائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود شیخ زید یونیورسٹی روڈ فلک ناز ٹاور کے قریب دو ڈکیٹ ڈکیتی میں مصروف تھے کہ اچانک پولیس آن پہنچی اور ڈاکو پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں ایک ڈاکو مارا گیا ، دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،ہلاک ملزم کی شناخت 35سالہ محمد مہر ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی اور زخمی ملزم کی شناخت 24سالہ محمد سہیل ولد عاشق علی کے نام سے ہوئی ۔ہلاک ملزم مہر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جبکہ زخمی ہونے والا ملزم سہیل قنبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھتا ہے ، پولیس نے ایک پستول، چھینا ہوا موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر کے لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا مزید تفتیش جاری ہے۔