گلشن معما ر میں ڈاکوئوں کامحنت کش پرتشدد ‘مزدوری کے پیسے بھی چھین لیے

55

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار میں سیکٹر ایس کے مرکزی علاقے پرل رہائش گاہ کے قریب ایک بڑی اور دردناک ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے محنت کش کوتشدد کانشانہ بنایا جو بیکری سے دن بھر کی محنت مزدوری کے بعد واپس آ رہا تھا۔ ڈاکوئوں نے نہ صرف اس سے 4700 روپے نقدی چھین لی بلکہ بے رحمی سے اسے مارا پیٹا بھی گیا۔ شہریوںنے کہاکہ یہ معاملہ انتہائی تشویشناک ہے اور شہر میں سیکورٹی کی حالت پر سوالیہ نشان ہے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی روک تھام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے ضروری ہے کہ متعلقہ حکام فوری اقدامات کریں۔ ہم گلشن معمار کے ایس ایچ او سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی تفتیش کریں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں، تاکہ آئندہ ایسی وارداتوں سے بچا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔