بلدیہ عظمیٰ کے سٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کیلیے نرسنگ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

30

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس (اسکول آف نرسنگ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام نرسنگ کے مختلف شعبہ جات میں داخلے کے لیے گرینڈ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تین سو سے زائد طلباء و طالبات نے گرینڈ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی ٹیسٹ کا دورانیہ تین گھنٹے بغیر کسی وقفے کے جاری رہا داخلہ ٹیسٹ سندھ ٹیسٹ ینگ سروس پاکستان کی نگرانی میں لیا گیا۔ سی این اے کی 20، نرسنگ اسپیشل آئیزیشن کی 60 اور این اے کی 50 نشستوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔ مئیر کراچی کی جانب سے ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ و طالبات کو سو فیصد اسکالر شپ دی جائیگی۔ طلبہ و طالبات کے ساتھ آنے والے والدین کا کہنا تھا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے یہ ایک مثبت اقدام ہے جو بچے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ان تمام بچوں کو اس طرح کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے۔ سٹی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (اسکول آف نرسنگ) کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہزیب کا کہنا تھا انکی کوشش ہوگی اسکالر شپ میں شامل طلباء￿ و طالبات کی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ کیا جائے تا نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں بہتر سے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔