بن قاسم میں جھاڑیوں سے تین دن پرانی نوجوان کی لاش ملی

24

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات میں 5سفراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل مل کنٹری کلب کے قریب جھاڑیوں سے 03 سے 04 دن پرانی 26 سالہ سلمان ولد بھائی خان کی تشدد زدہ لاش ملی ، ہاتھ اور پیٹ جھلسے ہوئے تھے ، متوفی پیپری علی محمد گوٹھ کا رہائشی تھا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سلمان جنگل میں لکڑیاں کاٹنے گیا تھا جہاں وہ مبینہ طور پر بجلی کا کیبل کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہوگیا جس کے ہاتھ اور پیٹ جھلسا ہوا تھا تاہم فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ اسے گولی لگی ہے ، صدر کے علاقے ایف ٹی سی بلڈنگ گورا قبرستان کے قریب سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی ۔ لانڈھی منزل پمپ سندھ بینک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جابحق ہوگیا ، حیدری تھانے کے حدود نارتھ ناظم آباد فائیواسٹار چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزموںنے فائرنگ کرکے 50سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ کیماڑی کچی پھاڑہ کچی مسجد کے قریب 40سالہ شخص کی گلا کٹی لا ش ملی۔ دوسری جانب جمشید کواٹر تھانے کی حدود جہانگیر روڈ 1 نمبر بلوچ پاڑہ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے27سالہ مہرین زوجہ عادل زخمی ہوگئی۔ سمن تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 18 گھر میں آگ سے جھلس کر 36 سالہ ناہید زوجہ جمیل زخمی ہوگئی۔