کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں سود کے خاتمے کی حتمی تاریخ شامل کروانے پر تمام پارلیمان اور بالخصوص مولانا فضل الرحمن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں مولانا فضل الرحمن اس بات پر زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالی نے ان سے بہت بڑا کام لے لیا، سید مصطفیٰ کمال نے اللہ اور اس کے رسول محمدؐ سے جنگ کے خاتمے کی ابتداء کی کوشش پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔