ـ26ویں آئینی ترمیم بلاول کی انتھک محنت اور جستجو کا نتیجہ ہے‘شازیہ مری

15

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم بلاول زرداری کی انتھک محنت اور جستجو کا نتیجہ ہے۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بلاول زرداری نے ثابت کیا کہ مثبت سوچ اور ڈائیلاگ سے اہم قومی امور حل کیے جاسکتے ہیں۔ بلاول زرداری نے سیاسی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجس سے مثبت نتائج ملے۔