اسرائیل کی فلسطینیوں کو غزہ سے ہمیشہ کیلیے بے خل کرنے کی دھمکی

137

غزہ: فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں سرگرم انسانیت سے عاری صیہونی سرکار نے غزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو اپنی زمین سے ہمیشہ کے لیے بےدخل کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی وزیر بن گویر نے کہا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں کیونکہ یہ علاقہ اسرائیل کا ہے، بہتر یہی ہے کہ رضاکارانہ طور پرچھوڑ نے پر فلسطینیوں کو دنیا میں کہیں اور بسادیں گے۔
انٹر نیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق دوسری طرف حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی4 گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ جس میں متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
عرب میڈیاکی تازہ ترین رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سفاک اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے30 راکٹ فائر کیے گئے، جن میں کچھ کو فضا میں تباہ کردیا گیا جبکہ کچھ کھلے علاقے میں گر کر تباہ ہوئے۔
واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیظ نے لبنان میں فوری جنگ بندی کی کوششوں پر زور دیا۔ اس موقع پر حزب اللّٰہ کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نظریہ کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔