ریاض: فلسطین کی جہادی تنطیم حماس کے سیاسی و جہادی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد عرب فنکاروں نے اپنی تخلیق کے ذریعے انہیں بڑی زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوراس عالمگیر شہید رہنما کو سوشل میڈیا پر ’سید الطوفان‘ کا لقب بھی دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق17 اکتوبر کو سفاک صیہونی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کردیا تھا، یحییٰ سنوار کی شہادت جنوبی غزہ میں رفح علاقہ میں اسرائیل کے خلاف آخری دم تک لڑتے ہوئی ۔
حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے ایکا بیان میں کہا تھا کہ یحییٰ سنوار نے اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد عالمی سطھ پر شہید کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی عرب فنکاروں کے تخلیقی فن پاروں اور خاکوں کی بھرمار دیکھنے کو ملی ہے۔
ان فن پاروں کو یحییٰ سنوار کی شہادت کی یاد میں بنایا گیا ہے، جو اسرائیلی فوج کے ساتھ اپنی آخری لڑائی میں شہید ہوئے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سنوار آخری لمحات میں بھی غزہ میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہے تھے۔