آئینی ترامیم منظور ہونے پر سینیٹ ملازمین کی چھٹی،   نوٹیفکیشن جاری

118

  اسلام آباد: آئینی ترامیم منظور ہونے پر سینیٹ ملازمین کو آج پیر کی چھٹی دینےکا باقاعدہ نوٹی فکیشن جارکردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے آئینی ترمیم منظور ہونے پر کل ملازمین کی چھٹی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد کل سینیٹ سیکرٹریٹ بند رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایوان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کی شق نمبر 2 کی منظوری دی تھی، جس کے حق میں 65 ارکان نے حق میں ووٹ دیا اور 4 نے مخالفت کی تھی۔