اسلام آباد: آئی جی کا اہم مقامات پر موجود خراب کیمروں کو درست کرنے کا حکم

136
Karachi University

 اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا  ہے کہ  وفاقی دارلحکومت میں اہم مقامات پر موجود خراب کیمروں کو جلد از جلد درست کیا جائے،نئے کیمروں کو انسٹال کیا جائے،اسٹریٹ کرائمز سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علی ناصر رضوی نے سینئر افسران سے سیف سٹی کیمروں کے مو ثر استعمال، جدید سافٹ ویئرز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے جرائم کے خاتمے کے حوالے سے بریفنگ لی۔

انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد کی سروسز کو بہتر بناتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے،سیف سٹی میں موجود ہ سافٹ ویئر ز کی کارکردگی کو بہتربنانے کے ساتھ نئے سافٹ ویئرز کو شامل کیا جائے۔