حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ہرمس 900 ڈرون مار گرایا

119

بیروت: حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک نیا اسرائیلی ہرمس 900 ڈرون مار گرایا ہے، جبکہ مزاحمتی گروپ نے صہیونی ریاست کے شمال میں اسرائیلی افواج، مقامات اور بستیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

حزب اللہ کے عسکری میڈیا نے اتوار کی نصف شب کے بعد کئی کارروائیوں کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ “غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی عظیم مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں” کی گئیں۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے بیان میں بتایا گیا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت کی فضائی دفاعی یونٹ نے اتوار کی رات دیر گئے ایک اسرائیلی ہرمس 900 ڈرون مار گرایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ہرمس 900 اسرائیلی درمیانی بلندی پر پرواز کرنے والے طویل عرصے تک پرواز کرنے والے (MALE) UAVs میں سے آٹھواں تھا جو 8 اکتوبر 2023 کو غزہ کی حمایت میں حزب اللہ کے جنوبی محاذ کھولنے کے بعد سے مار گرایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے، حزب اللہ نے دو ہرمس 450 ڈرونز مار گرائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے اسرائیلی توپ خانے کی پوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹوں کا ایک حملہ کیا جو نام نہاد اودیم بستی میں واقع ہے۔ اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے پھر کریات شمونہ اور بیت ہلیل کو راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے ۔

حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی مقام الملقیہ میں اسرائیلی افواج کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے بیت ہلیل فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ کیا اور وہاں توپ خانے کی پوزیشن کو راکٹوں کی بوچھاڑ سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے جنگجوؤں نے لبنانی سرحدی قصبوں کے مضافات میں اسرائیلی افواج کے اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا جن میں مرکبہ (مشرقی محلہ)، مارون الراس (خیل بلندی) اور عیتا الشعب (خلت وردے) شامل ہیں ۔

پیر کو صبح 8:15 پر، اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے مرقبہ کے لبنانی سرحدی قصبے کے مشرقی مضافات میں اسرائیلی افواج کے اجتماع کو بڑے پیمانے پر راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے ۔