ٹیکساس میں ریڈیو ٹاور سے ہیلی کاپٹر ٹکرا گیا، بچے سمیت 4 افراد ہلاک

154

ہیوسٹن: امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں ریڈیو ٹاور سے ہیلی کاپٹر ٹکرانے سےبچے سمیت 4 لوگ جل کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ شام میں ایک ہیلی کاپٹر اچانک ہی ریڈیو کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عمارت بھی گرکر تباہ ہوگئی اور قریب میں بنے گارڈ ن میں آگ لگ گئی۔

ٹیکساس کی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہوئے ہیں، زخمی کوئی نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر ایک پرائیویٹ کمپنی کا تھا،  ہیلی کاپٹر کا حادثہ رونما ہوتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا جبکہ فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ بجھاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔