سعودی عرب کے بحیرہ احمر میں غوطہ خور شادی کے بندھن میں بند گئے

132

جدہ:اب ہر انسان کی چاہت ہے کہ اس کی شادی کچھ نئے انداز میں ہونی چاہیے ، شادی کے موقع پر کچھ انوکھا ہونا چاہیے کہ دنیا اس کو یاد رکھے، سعودی عرب میں جوڑے نے میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے سمندر کی گہرائی میں شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکثر لوگ  شادی بہت خوبصورت مقام پر کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور جسم پر شاندار لباس  زیب تن کرتے ہیں، لیکن سعودی عرب کے جوڑے نے روایتی انداز سے ہٹ کر ایک منفر انداز میں شادی کرکے گروپ کے لوگوں کو بھی سرپرائزدیا، جس سے گروپ کے تمام لوگوں کی تھکاوٹ دور ہوگئی۔

سمندر کی گہرائیوں میں گھومنے والے جوڑے   کے شوقین  نے  سعودی عرب کے بحیرہ احمر  میں ایک دوسرے کا شریک حیات بننے کا فیصلہ کیا ، حسن ابوالاعلیٰ اور یاسمین دفتردار نے جدہ کے قریب بحیرہ احمر کی گہرائی میں مونگوں کی چٹانوں کے پاس شادی کی۔

اس شادی کے موقع پر سعودی ڈائیوررز نامی ڈائیونگ گروپ کے غوطہ خوروں نےشرکت کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تقریب کے لیے ضروری ملبوسات اور دیگر معاونت فراہم کی،شادی کرنے والا جوڑا بھی غوطہ خوری میں مہارت رکھتا ہے اور اسی لیے انہوں نے غیرمعمولی جگہ پر اس دن کو زیادہ یادگار بنایا۔