سندھ کے 22 طالب علم مفت تعلیم کیلیے چین  پہنچ گئے

247

 اسلام آباد: نے  سندھ کے تین مختلف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے 22 طلبا  چین پہنچ گئے، جہاں وہ  چینی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی تانگ انٹر نیشنل میں مختلف شعبوں میں ایک سال کی مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تانگ  انٹر نیشنل کے ریجنل ہیڈ منصور صدیقی کا کہنا ہے کہ محراب پور کے گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے نو طالب علم جو الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں، چین کے یانتائی ووکیشنل کالج میں تین سالہ ڈپلومہ کا آخری سال مکمل کریں گے۔

انہوں نےمزید کہاکہ  سکھر کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے 12 طلبا، جو واٹر کنزرویشن اینڈ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن انجینئرنگ میں داخلہ لے رہے ہیں، ایک سال گیچو ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج آف واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور میں گزاریں گے جبکہ دادو کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کا ایک طالب علم کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے اور وہ ہیبی ووکیشنل کالج آف پالیٹکس اینڈ لا میں تعلیم حاصل کرے گا۔