رواں سال پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

183
cooperation with Pakistan

بیجنگ: چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر کا کہنا ہے کہ  رواں سال کے  پہلے 9ماہ  جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر نے کہا کہ  بیف اور مٹن میں بھر پورروایت چینی صارفین کی ترجیحات کے ساتھ اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  پاکستان نے یہ سنگ میل کیسے حاصل کیا؟ یہ سخت محنت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر منحصر ہے، حکومت برآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے پالیسیوں پر عمل درآمد میں معاون رہی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ(جی اے سی سی) نے  بتایا کہ پاکستان چین کو ابلے ہوئے گوشت کے سب سے بڑے برآمد کنندگان ہیں، پاکستان نے جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 3.371 ملین ڈالر مالیت  کا  694 ٹن  گوشت برآمد  کیا  جبکہ منگولیا نے اسی عرصے میں 10.24 ملین ڈالر مالیت کے 2410 ٹن برآمد کیا۔

واضح رہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ(جی اے سی سی )نے گزشتہ سال پاکستانی کمپنیوں کو چین میں ابلا ہوا گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور اب تک اس مقصد کے لیے تین پاکستانی کمپنیاں جی اے سی سی میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔