منحرف ہونے والوں کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے ، اختر مینگل

108

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-ایم) کے اپنے ہی دھڑے کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 26ویں آئینی ترمیم کے بل کی خلاف ورزی کرنے والے دو سینیٹرز کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

BNP-M کے سینیٹرز محمد قاسم اور نسیمہ احسان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا تھا، جس سے حکمران اتحاد کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی تعداد پوری کرنے میں مدد ملی ہے ۔

سینیٹ سے ترمیمی بل کی منظوری کے فوراً بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اختر مینگل نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل انہیں وزیٹرس گیلری اور سینیٹ کے اراکین کی لابی سے سارجنٹ ایٹ آرمز نے باہر نکال دیا۔

انہوں یہ اقدام اس لیئے کیا ہے کہ میں دونوں پارٹیوں کے مخالفوں سے نہیں مل سکوں ۔ انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق آئین میں ترامیم کی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور ساتھ کہا کہ ہم منحرف ہونے والے ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ میں صرف دونوں سینیٹرز کو دیکھنے کے لیے گئے تھے اور کم از کم انہیں شرمندگی کا احساس دلانے کی کوشش کرنے  گئے تھے لیکن سیکیورٹی حکام نے انہیں بتایا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ہدایت کے مطابق وہ گیلری اور لابی میں نہیں بیٹھ سکتے۔