نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے بہتر بولر ہیں: احسان اللہ کا دعوی

114

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر احسان اللہ نے پاکستان کے نسیم شاہ کو بھارتی پیسر جسپریت بمراہ سے کہیں بہتر بولر قرار دیدیا۔

انجرڈ پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہچان بنائی ہے اور وہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں، تاہم انھوں نے پڑوسی ملک کے بولر کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

احسان اللہ نے کہا کہ بمراہ اس وقت تمام فارمیٹس میں میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے اور مستقبل میں اپنا نام بنائیں گے۔

نوجوان پاکستانی بولر نے نسیم کی پرفارمنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم 2021 اور 2022 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ حالیہ طور پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر پارہے۔