ترمیم آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی، واوڈا

70

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ترمیم بھی آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی، پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے جو گالم گلوج سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ خطرات رہتے ہیں، خطرات سے کھیلنا کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترمیم بھی آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی، جیسے مشکلات آئیں گی آگے بڑھتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں، تحریک انصاف نے ترمیم کا نہیں، شقوں کا ساتھ دیا، انہیں عمران خان سے جو گالم گلوج سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالے بے شرم بیٹھے تھے، اگر بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو ان سے ملوں گا، انہوں نے مجھے سیاست سکھائی ہے، کاش وہ میری پہلے بات سن لیتے تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا۔