نیلاٹ میں 62 ویں PGD کورس کا آغاز

152

محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت سندھ کے تربیتی ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ(NILAT) کراچی میں سیشن 2025-2024 کے لیے 62 ویں 24 ہفتے دورانیہ کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس کا باقاعدہ آغاز 14 اکتوبر 2024 کو کیا گیا۔ اس کورس کا مقصد سرکاری افسران، سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں کی مڈل مینجمنٹ، ایگزیکٹیوز اور مزدوروں کے نمائندگان کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ کورس میں شرکت کے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری مقرر ہے۔ کورس کے مضامین میں مزدور قانون سازی، مزدور انتظام، صنعتی تعلقات، پیشہ ورانہ صحت و حفاظت، معاشیات، انسانی وسائل کا انتظام اور اصولیات تحقیق شامل ہیں۔

کورس کے افتتاح کے موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل نیلاٹ حاکم علی شاہ بخاری، سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن غیور الحسن، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد انور خان کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کورس کے فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر اخلاص احمد، سید ممتاز احمد، ذوالفقار احمد ڈھکن، امجد علی شاہ بخاری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر غیور الحسن نے نیلاٹ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا، اور شرکاء کورس کو کہا کہ وہ انتہائی توجہ اور ڈسپلن کے ساتھ اس کورس کو مکمل کریں، یہ آپ کی عملی زندگی میں بہت کار آمد ثابت ہوگا، سید حاکم علی شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں اس کورس کی تاریخ و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ نیلاٹ قومی ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی اپنی ایک شناخت رکھتا ہے۔ محمد انور خان کے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر کورس کوآرڈینیٹر محمد طارق کے علاوہ نیلاٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔

نیلاٹ کورس کے افتتاحی اجلاس سے سابق ڈی جی نیلاٹ حاکم علی شاہ بخاری، غیور الحسن اور محمد انور خان خطاب کررہے ہیں، دوسری جانب کورس کے شرکاء کا وزیٹنگ فیکلٹی ممبران کے ہمراہ گروپ فوٹو