EOBIپنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (EPWA) اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر کے درمیان ایک یادداشت پر چیئرمین ایپوا اظفر شمیم اور انتظامی سربراہ عیسیٰ لیب نے دستخط کیے۔ جس کے مطابق ایپوا کے تمام ممبران کارڈ ہولڈرز 24 گھنٹے ڈاکٹر عیسیٰ لیب کی تمام برانچوں خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد سے مختلف ٹیسٹ اور دیگر خدمات رعایت کے ساتھ کروا سکیں گے۔ رعایتی جدول درج ذیل ہے۔
فزیوتھراپی کی سہولت (مفت)، وزن کی کمی کی سہولت (مفت) ، دانتوں کے معائنے کا سیشن (مفت)، روٹین انویسٹی گیشن (30فیصد رعایت)، اسپیشل انویسٹی گیشن (30فیصد رعایت)، الٹر سائونڈ (20فیصد رعایت)، ایکسرے (28فیصد رعایت)، دانتوں کا علاج(10فیصد رعایت)۔