انتظامیہ ملازمین کے لیے پیکیج کا اعلان کرے‘ وحید حیدر شاہPTCLـ

97

پی ٹی سی ایل انتظامیہ جلد از جلد مذاکرات مکمل کرے اور ملازمین کے لیے پیکیج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے مرکزی سینئر نائب صدر وحید حیدرشاہ نے ملازمین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے ساتھ ساتھ ملازمین کے لیے ہاؤس ریکوزیشن میں افرادزر کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافہ کیا جائے۔ اس پیکیج کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے کیا جائے۔ تاکہ اس مدت میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ کمپنی کو نمبر 1 برقرار رکھنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر یونین رہنما چودھری یاسین گجر، راجہ حق نواز، صحبت خان اعوان، محمد رقیب مغل، امتیاز راجپوت ، اور ڈویژنل رہنما بھی موجود تھے۔