یو جے ایف کے بانی جہانگیرخان کےیوم پیدائش پرتقریب

214
جمشید جمی (بائیں) جہانگیر خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کررہے ہیں

جدہ میں سعودی عرب کے معروف اورسرگرم صحافتی فورمز پاکستان اوورسیز میڈیا فورم (پی اوایم ایف)، پاکستان جرنلسٹ فورم (پی جے ایف) اور یونائٹیڈ جرنلسٹ فورم (یو جے ایف) کے ممبران نے چیئرمین یونائٹیڈ جرنلسٹ فورم سعودی عرب کے بانی چیئرمین جہانگیر خان کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایک پُروقارتقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں سینئرصحافی وچیئرمین پی جے ایف امیر محمد خان، خالد نواز چیمہ، محمد عدیل، صدر پی او ایم ایف شعیب الطاف، شباب بھٹہ، مرزا مدثر اور یوجے ایف سے ملک عدیل ریاض کھوکھر، یحییٰ اشفاق، ولید، جمشید جمی ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پران کی جانب سے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک کیک بھی کاٹا گیا۔ جبکہ دوستوں کی جانب سے جہانگیرخان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اورانکی درازی عمراورڈھیروں حقیقی خوشیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ جہانگیر خان نے تمام شرکاء اور دوستوں کے خلوص اور محبت کاخ دلی شکریہ ادا کیا۔