ریاض سیزن 2024 کا آغاز السویدی پارک میں ایشین ہفتوں سے کر دیا گیا

173

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کا سب سے بڑا فیسٹیول ریاض سیزن 2024 کی خوبصورت رنگا رنگ تقریبات کا آغاز السویدی پارک میں کر دیا گیا ہے۔ جس میں پہلا ہفتہ انڈین کمیونٹی کے لیے مختص کیا گیا ہے جس میں انڈین کلچر اور ثقافت کے حوالے سے پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تارکین وطن کے لئے ریاض میں بتوسط السویدی پارک میں ریاض سیزن 2024 کے سالانہ فیسٹیول میں غیر ملکی اپنے ملک کی ثقافت ، کلچر ، کھیل ، ملبوسات ، پکوان ، رقص، اور موسیقی ، سے لطف اندوز ہونگے ریاض سیزن 2024 میں جن ممالک کے ہفتہ وار پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ان کا شیڈول کچھ یوں ہوگا ( 13 تا 21 اکتوبر انڈین ) ( 22 تا 25 اکتوبر فلپائن ) ( 26 تا 29 اکتوبر انڈونیشیا ) ( 30 تا 02 نومبر پاکستان ) ( 3 تا 6 نومبر یمن ) ( 7 تا 16 نومبر سوڈان ) ( 17 تا 19 نومبر شام ) جبکہ آخری ( 24 تا 30 نومبر مصر ) کے ثقافتی شو کے بعد فیسٹیول اختتام پذیر ہو گا اس 49 روزہ فیسٹیول میں کرکٹ کے شائقین کے لیے پاکستان سے نامور کرکٹر شعیب ملک اور سرفراز احمد کو مدعو کیا گیا ہے جن سے شائقین کرکٹ ملاقات کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلیں گے۔ السویدی پارک الریاض کا اہم لینڈ مارک ہے جو تقریبا 10 ہیکٹر سے زیادہ پر محیط ہے اس میں فیملی گارڈن، واکنگ، رننگ ٹریکس ، ریستوران، کیفے ، اور بچوں کیلئے کھیل کے میدان شامل ہیں ان شاء اللہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض سیزن 2024 میں منعقد ہونے والے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کی میڈیا کوریج کے ذریعے فنکاروں اور ریاض سیزن کی انتظامیہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا یاد رہے ریاض سیزن 2024 السویدی پارک الریاض میں داخلہ فری ہے کوئی فیس یا ٹکٹ نہیں رکھی گئی اس خوبصورت فیسٹیول کو منعقد کرنے میں تارکین وطن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قائدانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی بدولت ہمیں ناقابل فراموش تفریحی کے مواقعے میسر آئے ہیں