یکم جنوری 2028 ء تک سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی شق منظور کرلی گئی

79

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم میں یکم جنوری 2028 ء تک سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی شق متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی ہے اور اس میں سود کے خاتمے کی بھی شق شامل ہے۔سینیٹ نے یکم جنوری 2028 تک سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی شق متفقہ طور پر منظور کرلی۔