وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

72

اسلا م آباد (صباح نیوز)26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کل سموعہ کے لیے روانہ ہونا تھا،سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24اور25 اکتوبر کو ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا ہے اور وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کا مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار رات سموعہ کے لیے روانہ ہوں گے۔