یہودیوںنے مسجد اقصیٰ میں عبادات کا سلسلہ شروع کردیا

68

تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیلی یہودیوں کے ایک گروپ نے مسجد اقصی کے اندر مخصوص عبادات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مسجد اقصی میں پہلی بار یہودیوں کی عید العرش کے موقع پر “مخصوص عبادات” ہوئیں، انتہا پسندوں کی آزادانہ رسومات آج تاریخ میں پہلی بار، ہیکل گروپوںنے عید العرش کی “مخصوص عبادات”مسجد اقصی کے مقدس احاطے میں آزادانہ طور پر انجام دیں،ان گروپوں کے درجنوں ارکان نے مسجد اقصی کے مشرقی صحن میں پولیس کی سرپرستی میں یہ رسومات پوری آزادی کے ساتھ ادا کیں۔پہلے یہ رسومات حارہ مغاربہ کے تباہ شدہ علاقے میں قائم البراق اسکوائر میں ادا کی جاتی تھیں۔ حالیہ برسوں میں ان رسومات کو مسجد اقصی کے دروازوں تک منتقل کرنے کی کوششیں جاری تھیں، لیکن آج پہلی بار ہیکل گروپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے اور مسجد اقصی کے اندر یہ رسومات انجام دی گئیں۔ یاد رہے موجودہ حالات میں دشمن القدس میں موجود تمام مسلم مقدس مقامات پر اپنا تسلط قائم کرنے کی سازش کر رہا ہے، اور اس کا سب سے بڑا ہدف مسجد اقصی ہے۔ مسجد اقصی میں جبری تبدیلیاں مسلط کر کے، وہ یہاں اپنی من پسند صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ القدس کے تاریخی اور مذہبی تشخص کو مٹا دیا جائے۔یہ وہ وقت ہے جب پوری امت کو ایک صف میں کھڑے ہو کر ان کوششوں کے خلاف مضبوط موقف اپنانا ہوگا تاکہ مسجد اقصی اور القدس کے مسلم تشخص کو محفوظ کیا جا سکے۔