صیہونی فوج کی ایک ہی دن میں فلسطینیوں کی بد ترین نسل کشی

70

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے بیت لاحیہ پر بدترین بمباری کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا، ان میں شہدا کی تعداد80 تک جا پہنچی جبکہ سیکڑوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ پر سفاک اسرائیل کی بمباری سے مزید20 فلسطینی جام شہادت نوش کیے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ ہی میں جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے اسپتال پر صیہونی فوج نے مسلسل بمباری کرکے21 خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کردیے۔

اس حوالے سے حماس کے رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل نے اپنے منصوبے کے تحت بیت لاہیہ سے لوگوں کو بے دخل کرنے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے جو نازی ازم کا ایک نیا باب ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بھی ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفاک صیہونی فوج نے گزشتہ روز پہلی بار لبنان کے علاقے داحیہ پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے ہیں، جن سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر جانی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں لائی جاسکی۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ حالات میں بھیغزہ میں حماس کے تابڑتوڑ حملوں میں 2 اسرائیلی فوجی اور حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں1 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے بھی حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ کی عسکری فورسز نے اسرائیل کے شمالی علاقے پر180سے زائد راکٹ داغ دیے، ان حملوں کے باعث1 اسرائیلی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے بھی ایک بڑی خبر نشر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پرگزشتہ روز ڈرون حملہ کیا گیا تاہم وہ گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔