پاکستان میں پولیو میں وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 37تک پہنچ گئی

100

اسلام آباد(صباح نیوز)بلوچستان سے تین اور خیبرپختونخوا سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جائے گی، جس میں 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو فالج سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔

.