جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ میں32میچوں کے فیصلے ہوگئے

201
کراچی: جہانگیر خان اسکواش ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) بینک البراکا جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز32میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ 4 روزہ مقابلوں میں ملک سے100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں گزشتہ روز انڈر الیون کیٹگری میں کوارٹر فائنل مقابلے اختتام کو پہنچ گئے۔ آرمی کے ہرمان علی راجہ نے سندھ کے محمد صائم کو شکست دی۔ سندھ کے فضل الرحمان نے پنجاب کے محمد ولی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کے معید ارسلان نے سندھ کے محمد ابان خان کو ہرایا۔ پنجاب کے انس رحمن نے خیبر پختونخوا کے ہارون آفریدی کو شکست دی۔ انڈر17کوارٹر میچوں میں سندھ کے عدنان زمان نے سندھ کے نصر اللہ کو ہرایا۔ پنجاب کے عبد اللہ نے حشمت اللہ کو شکست دی۔ ائرفورس کے مبین خان نے پنجاب کے سیف زمان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ عبید اللہ نے فصیح الرحمن کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ جبکہ پاکستان آرمی کے ابراہیم محب ، پنجاب کے شملان گل، سخی اللہ اور کمیل طارق نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔