فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک):ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب پرویز اقبال نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژن بھر کے افسران سے میٹنگ کی۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلتا پنجاب پروگرام کے حوالے سے امور زیربحث آئے۔ڈائریکٹر جنرل نے چاروں اضلاع میں کھیلوں کے شیڈول کے حوالے سے رجسٹریشن کا جائزہ لیا اور کہا کہ افسران کھیلتا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تندہی سے فرائض انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ڈویژن کی تحصیلوں میں باقاعدگی سے ایونٹس منعقد کریں اور نچلی سطح سے کھلاڑیوں کو پروموٹ کیا جائے۔