کراچی‘ سمندری ہوائیں بند ‘4سے 5روز موسم گرم رہنے کا امکان

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں آئندہ4 سے5 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔