ہمارے 7ار کان کو اغوا کیا گیا ہے، عمر ایوب کا دعویٰ

85

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے 7 ممبران کو اغوا کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے فون پر بات ہورہی تھی تاہم رابطہ منقطع ہوگیا اور پھر بات نہیں ہوسکی، ہم اس معاملے میں ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں۔