عالمی ریکارڈ بنانے کیلیے کینیڈین شہری کی 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی

100

ٹورنٹو:کینیڈا کے ایک شہری نے عالمی ریکارڈ بنانے کے شوق میں 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کا تجربہ بھی کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کتوں سے شوق نے کینیڈین شہری سے ایسا کام کروا لیا، کہ وہ عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ مچل روڈی نامی کینیڈین شہری نے 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کی اور تقریباً نصف میل تک کتوں کو سیر کرانے اور گھمانے پھرانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

گنیز بک کے منتظمین نے  بتایا کہ 38 کتوں کے گروپ کے ساتھ مچل روڈی نے تقریباً 0.6 میل کا فاصلہ طے کیا (یعنی چہل قدمی کی)۔ کتوں کے ساتھ اس سیر سپاٹے کا مقصد دنیا میں سب سے زیادہ کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرنے کا ریکارڈ قائم کرنا تھا، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوبی کوریا کے شہر گوسان  میں ایک شخص نے 36 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرکے عالمی  ریکارڈ بنایا تھا۔