سندھ پولیس کیخلاف نازیبا وڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا

280

سندھ پولیس کے خلاف نازیبا ویڈیو بنانے والے شاہنواز نامی ٹک ٹاکر کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا، اور اس کے بعد ٹک ٹاکر نے سندھ پولیس سے معافی مانگ لی ہے۔

شاہنواز نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس سے بڑی غلطی ہوگئی اور اسے ایسی ویڈیو نہیں بنانی چاہیے تھی۔

شاہنواز کا کہنا تھا کہ ڈیفنس تھانے کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر وہ شدید شرمندہ ہیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کے افسران اور ملازمین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کریں گے۔

شاہنواز نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد ان کا “سافٹ وئیر اپڈیٹ” ہوگیا ہے اور وہ آئندہ کبھی نازیبا مواد بنانے کا سوچیں گے بھی نہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ نہ خود ایسی ویڈیوز بنائیں گے اور نہ ہی دوسروں کو بنانے دیں گے۔ اپنے بیان کے آخر میں شاہنواز نے “سندھ پولیس زندہ باد، پاکستان پائندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔