امیر قطر کی والدہ  کا حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر خراج تحسین

125

دوحا:امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی والدہ شیخہ موزا بنت ناصر نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے ہیں، انہیں کبھی مردہ نہ سمجھا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر قطر کی والدہ نے معروف سماجی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ نام کا مطلب ہی زندہ ہے،حماس کے سربراہ  اپنے نام یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کی طرح  زندہ رہیں گے اور باقی سب ختم ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہےکہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے ہیں۔